QR CodeQR Code

پُرامن عزاداروں پر آنسو گیس کے گولے اور لاٹھیاں برسائی گئیں

مقبوضہ کشمیر میں عزاداروں پر قابض فورسز کی بربریت

خواتین کیساتھ ساتھ صحافیوں کو بھی بربریت کا نشانہ بنایا گیا

17 Aug 2021 23:31

مقبوضہ کشمیر کے بمنہ سرینگر میں قابض فورسز نے پُرامن عزاداروں پر شیلنگ، لاٹھیاں اور آنسو گیس کا بے تحاشہ اشتعمال کیا، عزاداروں کو گرفتار کرکے ان پر کالے قوانین کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے شہر خاص سرینگر میں منگل کو پولیس اور دیگر قابض فورسز نے آٹھویں محرم الحرام کا روایتی ماتمی جلوس نکالنے کی کوشش کرنے والے درجنوں عزاداروں کو تحویل میں لے لیا۔ جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں نے اس ماتمی جلوس، جس پر گذشتہ زائد از تین دہائیوں سے پابندی عائد ہے، کی کوریج کرنے والے بعض صحافیوں پر بھی لاٹھیاں برسائیں۔ انتظامیہ نے سرینگر کے گرو بازار علاقے سے روایتی جلوس عزاء کی برآمدگی کو روکنے کے لئے شہر کے کئی علاقوں، بشمول تجارتی مرکز لال چوک میں پابندیاں عائد کی ہیں۔ سرینگر میں پُرامن عزاداروں پر قابض بھارت نے شیلنگ، آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بے تحاشہ استعمال کیا۔ سرینگر کے سول لائنز علاقوں بشمول لال چوک اور بڈشاہ چوک کی مکمل ناکہ بندی کے باوجود کئی مقامات سے جلوس عزاء برآمد کرنے کی کوشش کی گئی، جس دوران دسیوں عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔

پُرامن عزاداروں پر قابض فورسز نے راست شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کرکے عزاداروں کو شدید زخمی کیا اور کئی عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔ ویڈیو میں پلٹ گن کے شکار عزاداروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ قابض فورسز نے ڈلگیٹ میں واقع حیدریہ ہال جہاں ماتمی جلوس کو اختتام پذیر ہونا تھا، کی طرف جانے والی سڑکوں کو خاردار تاروں سے سیل کر دیا گیا تھا۔ سخت ترین بندشوں اور شیلنگ کے باوجود عزاداران شہداء کربلا جلوس عزاء کو برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 949084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/949084/مقبوضہ-کشمیر-میں-عزاداروں-پر-قابض-فورسز-کی-بربریت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org