1
1
Wednesday 18 Aug 2021 01:18

افغانستان کی صورتحال سے متعلق علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںخطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، انکا بنیادی تعلق سندھ کے شہر خیرپور سے ہے۔ وہ حوزہ علمیہ قم المقدسہ سے فارغ التحصیل اور کراچی کی مسجد باب العلم میں پیش نماز بھی ہیں، علامہ طالب جوہری مرحوم کے بعد انہوں نے نشترپارک کراچی کے مرکزی منبر کی ذمہ داری ناصرف سنبھالی ہے بلکہ اسے انتہائی احسن طریقے سے نبھا بھی رہے ہیں۔ وہ مذہبی معاملات کیساتھ ملکی و بین الاقوامی امور پر بھی گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کیساتھ افغانستان کی حالیہ صورتحال اور افغان طالبان کی پیشرفت کے پاکستان سمیت خطے پر اثرات، اس منظر نامے میں پاکستانی عوام بالخصوص اہل تشیع مسلمانوں کی ذمہ داری و دیگر متعلقہ موضوعات پر انکے ساتھ کراچی کے معروف عزاخانہ سید متقی جعفری میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 949101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سیدہ موسوی
United States
سلام۔ ما شاء اللہ بہت مختصر ٹائم میں بہت جامع گفتگو۔۔ سلامت رہیں۔
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش