0
Thursday 19 Aug 2021 23:01

بہاولنگر میں عاشور کے جلوس پر حملہ، 3 عزادار شہید، متعدد زخمی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں دہشت گردوں نے حسینی عزاداروں کے ماتمی جلوس پر کریکر بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 3 عزادار شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بہاولنگر میں دہشت گردوں نے یوم عاشور کے جلوس پر دستی بم پھینکا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم حملے میں 3  افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے ہیں، شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لے لیا ہے۔ زخمی عزاداروں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔ جائے وقوعہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا ہے، جس کے بارے میں ممکنہ حملہ آور ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 949332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش