QR CodeQR Code

سلام خاک نشینوں پہ سوگواروں کا، معروف سوز خواں اسد جہاں کا انٹرویو

21 Aug 2021 02:57

اسلام ٹائمز سے بات چیت میں بین الاقوامی شہرت یافتہ سوز خواں کا کہنا ہے کہ والد سے فن سخنوری سیکھا اور اب اپنے صاحبزادے کی بھی تربیت کر رہا ہوں، وجہ شہرت سلام آخر اور نوحہ ”گھبرائے گی زینب“ ہے، دنیا کے کئی ملکوں میں نوحہ خوانی کی لیکن جو دلی سکون حرم امام حسینؑ میں نوحہ خوانی کے بعد ملا، کہیں نہیں ملا۔


محرم الحرام آتے ہی جہاں مجالس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ سوز خواں حضرات اپنے نئے اور پرانے کلام کے ساتھ ان مجالس میں شرکت کرتے ہیں۔ ان میں سید اسد جہاں کا نام اپنے والد سید ناصر جہاں کے حوالے سے بے حد مقبول ہے۔ ریڈیو اور ٹی وی پر 10 محرم کی رات شام غریباں کی مجلس کے بعد سلام اور ایک نوحہ گذشتہ تیس برسوں سے سماعت سے ٹکرا رہا ہے۔ ان میں ایک سلام ’’سلام خاک نشینوں پہ سوگواروں کا ‘‘ اور دوسر نوحہ ’’گھبرائے گی زینب‘‘ کو پڑھنے والے سید ناصر جہاں کی پہچان ہے، وہ اسے جس عقیدت سے پڑھتے تھے، اسکے الفاظ سنے والوں کے دلوں میں اترتے چلے جاتے تھے اور بے اختیار آنکھوں سے آنسو رواں ہوجاتے تھے۔ انکے انتقال کے بعد انکے صاحبزادے سید اسد جہاں نے انکی کمی پوری کر دی۔ اب ’’شام غریباں‘‘ کے بعد سید اسد جہاں کا یہ سلام اور نوحہ جب نشر ہوتا ہے تو اپنی پرسوز آواز میں سننے والوں کے ذہن پر ایک سکوت طاری ہو جاتا ہے اور جب تک وہ ختم نہیں ہوتا، سننے والا محو رہتا ہے۔ یہی سلام اور نوحہ اب سید ناصر جہاں کے صاحبزادے سید اسد جہاں کی پہچان ہے اور گذشتہ بیس برسوں سے ریڈیو اور ٹی وی پر یہ اس سلام اور نوحہ کیوجہ سے مقبول ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سید اسد جہاں سے خصوصی بات چیت کی ہے، جو ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 949519

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/949519/سلام-خاک-نشینوں-پہ-سوگواروں-کا-معروف-سوز-خواں-اسد-جہاں-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org