0
Wednesday 25 Aug 2021 19:55

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مولانا بلال احمد کرمانی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا سید بلال احمد کرمانی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے، قمرواری سرینگر میں ایک اہم تعلیمی ادارہ ’’سلسبیل ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ‘‘ جسکا قیام 17 برس قبل عمل میں لایا گیا، وہ اس ادارے کے سرپرست ہیں، اسکے علاوہ مرکز العلوم الاسلامیہ کشمیر کے سربراہ بھی ہیں، مرکز العلوم الاسلامیہ ایک فلاحی انجمن ہے۔ مولانا بلال کرمانی جموں و کشمیر اسلامک مشن کے بانی بھی ہیں۔ ایک اہم نشست کے دوران اسلام ٹائمز کے نمائندے نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مولانا بلال احمد کرمانی کے ساتھ خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ طالبان اگر افغانستان میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے تو ان کیلئے اس حکومت کو باقی رکھنا اہم ترین اور سخت ترین کام ہوگا، دیگر علاقوں تک طالبان کا پھیلنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب حکومت سب کو ساتھ لیکر ہی بنائی جاسکتی ہے۔ مولانا بلال کرمانی نے کہا کہ طالبان کی پشت پر بڑی طاقتوں کے وجود سے بے خبر نہیں رہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا شور و غل محض ایک دھوکہ ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 950369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش