QR CodeQR Code

مینار پاکستان کے واقعہ پر علامہ علی حسنین حسینی کا خصوصی انٹرویو

25 Aug 2021 23:22

اسلام ٹائمز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالم دین نے مینار پاکستان میں پیش آنیوالے افسوس ناک واقعے میں ملوث اوباش نوجوانوں کی سرزنش اور معاشرے میں بے راہ روی کے روک تھام کے حوالے سے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


علامہ علی حسنین حسینی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے عالم دین ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے گیریژن اسکول سے حاصل کی اور دین برحق اسلام کی تعلیمات حاصل کرنے کیلئے ایران کے شہر قم المقدس میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ انہوں نے اپنی بیچلرز کی ڈگری فلسفے میں حاصل کرنے کے بعد حصول علم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ماسٹر کی دو ڈگریاں اسلامک اسٹڈیز اور عربی گرامر میں حاصل کیں۔ اس دوران وہ محرم الحرام اور دیگر ایام عزاء کے موقع پر کوئٹہ آتے اور مجالس سے خطاب کرتے تھے۔ یوں وہ بارہ برسوں سے مجالس عزاء سے خطاب کرتے رہے ہیں۔ اسلامی فلسفے میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ کے مومنین کے اصرار پر وہ تبلیغ دین کیلئے اپنے آبائی شہر تشریف لائے اور یہی قیام پذیر ہوئے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مختلف کلاسز اور سیمینارز میں بھی مختلف مسائل پر گفتگو کی ہے۔ کوئٹہ میں وہ نہ صرف ایک فعال عالم دین ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی پچھلے چار سال سے اپنی ویڈیوز کے ذریعے دین کی تبلیغ اور معاشرے کی اصلاح میں مصروف عمل ہیں۔ علامہ علی حسنین حسینی نے اسلام ٹائمز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مینار پاکستان میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے میں ملوث اوباش نوجوانوں کی سرزنش اور معاشرے میں بے راہ روی کے روک تھام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 950456

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/950456/مینار-پاکستان-کے-واقعہ-پر-علامہ-علی-حسنین-حسینی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org