QR CodeQR Code

افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سینیئر تجزیہ نگار محمد ابراہیم خان کا خصوصی انٹرویو

26 Aug 2021 22:14

اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو کے دوران سینئیر صحافی کا کہنا تھا کہ دنیا اب علاقائیت کی طرف آرہی ہے، ایسے میں افغانستان سے امریکہ کا انخلاء اور طالبان کی آمد روس، چین، پاکستان، ایران اور افغانستان کو ایک مضبوط بلاک کی جانب لاسکتی ہے، گوکہ خطہ کے یہ ممالک بہت محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ یہ طالبان کی حکومت کو تسلم کرلیں گے۔ افغانستان سے اس طرح کے انخلاء پر خود امریکہ میں جوبائیڈن پر شدید تنقید ہورہی ہے۔


محمد ابراہیم خان صاحب کا تعلق پشاور سے ہے، انکا شمار صوبہ کے معروف اور سینیئر صحافیوں و تجزیہ نگاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے صحافت اور پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں، ملکی و بین الاقوامی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں، خاص طور پر افغانستان اور مشرق وسطیٰ کے ایشوز پر انکی بہت اچھی گرپ ہے۔ ابراہیم خان صاحب پاکستان یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی ذمہ داریوں سمیت متعدد مرتبہ پشاور پریس کلب کے مختلف عہدوں پر بھی فرائض ادا کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے افغانستان کی مجموعی صورتحال پر محترم ابراہیم خان کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 950521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/950521/افغانستان-کی-موجودہ-صورتحال-پر-سینیئر-تجزیہ-نگار-محمد-ابراہیم-خان-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org