QR CodeQR Code

افغان صورتحال و طالبان کی پیشرفت پر پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کا خصوصی انٹرویو

29 Aug 2021 09:29

افغانستان کی حالیہ صورتحال اور افغان طالبان کی پیشرفت، موجودہ افغان صورتحال کے پاکستان سمیت خطے پر اثرات؟ کیا امریکا نے افغانستان کو پلیٹ میں رکھ کر افغان طالبان کو دیا؟ کھربوں ڈالرز اور ہزاروں فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی فوجی انخلا کیوں؟ کیا امریکا دہشتگردوں کی سپورٹ کرکے افغانستان میں خانہ جنگی اور چین، روس اور ایران کا اثرورسوخ روکنا چاہتا ہے؟ کیسے افغان طالبان اتنے تبدیل ہو کر سامنے آئے ہیں؟ کیا افغان طالبان پرانی روش دُہرا سکتے ہیں؟ کابل دھماکوں کے بعد افغانستان کی صورتحال اور مستقبل کیا ہوگا؟ و متعلقہ دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ماہر عالمی امور پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی معروف درسگاہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) سے وابستہ ہیں، اس سے قبل وہ جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں بھی دس سال سے زائد عرصہ تدریسی خدمات سرانجام دے چکی ہیں، وہ ملکی و عالمی امور کی ماہر اور معروف سیاسی و خارجہ پالیسی تجزیہ کار ہیں، کئی سال وہ بحیثیت تجزیہ کار اور اینکر پرسن پاکستان ٹیلی ویژن اور کئی نجی ٹی وی چینلز کیساتھ وابستہ رہ چکی ہیں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے کئی پروگرامات کی میزبانی کرچکی ہیں، اسکے ساتھ ساتھ وہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں اکثر و بیشتر فورمز اور ٹاک شوز کا بحیثیت تجزیہ کار حصہ ہوتی ہیں۔ وہ کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کیساتھ افغانستان کی حالیہ صورتحال و مستقبل، افغان طالبان کی پیشرفت، پاکستان سمیت خطے پر اثرات و دیگر متعلقہ موضوعات پر کراچی میں انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو پیشِ خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 950966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/950966/افغان-صورتحال-طالبان-کی-پیشرفت-پر-پروفیسر-ڈاکٹر-ہما-بقائی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org