QR CodeQR Code

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے آرگنائزر شیخ میرزا علی کا خصوصی انٹرویو

29 Aug 2021 23:49

جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کے عمل میں کس حد تک مشاورت ہوئی، 1999ء میں جب جی بی میں اسلامی تحریک کی حکومت تھی، تب آئینی حقوق پر موثر آواز کیوں نہیں اٹھائی؟ عام انتخابات میں اسلامی تحریک کی شکست کی وجوہات کیا تھیں، ضمنی الیکشن میں آئی ٹی پی کی کامیابی کی کیا وجہ بنی؟ اس طرح کے دیگر اہم سوالات کا جواب سنیے شیخ میرزا علی سے اس ویڈیو میں۔


آئندہ چند ہفتے گلگت بلتستان کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں، کیونکہ جی بی کو عبوری آئینی صوبہ بنانے کے حوالے سے سفارشات فائنل ہوچکی اور مسودہ تیار ہوچکا ہے جسے جلد ہی وزیراعظم کو پیش کیا جائیگا اور پھر پارلیمنٹ میں آئینی ترامیم کے ذریعے گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائیگا۔ اسی حوالے سے اسلام ٹائمز نے اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی آرگنائزر شیخ میرزا علی سے تفصیلی انٹرویو کیا ہے۔ آئی ٹی پی کو عبوری صوبے کے نعرے کی خالق جماعت بھی کہا جاتا ہے۔ شیخ میرزا علی جی بی کے آئینی حقوق کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے اور اسے تحریک کی شکل دینے میں بہت متحرک رہے ہیں۔ آئی ٹی پی کے پلیٹ فارم سے انہوں نے جی بی کے آئینی حقوق پر کئی آل پارٹیز کانفرنسز اور تقاریب منعقد کرائیں۔ اسی مناسبت سے شیخ میرزا علی سے کیا گیا انٹرویو قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 951074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/951074/اسلامی-تحریک-گلگت-بلتستان-کے-ا-رگنائزر-شیخ-میرزا-علی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org