0
Sunday 12 Sep 2021 18:59

شیعہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ سید راشد رضوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںسید راشد عباس رضوی ایڈووکیٹ نے پاکستان کے مختلف شہروں سے جبری گمشدہ اہل تشیع مسلمانوں کی بازیابی کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، وہ شیعہ مسنگ پرسنز کی تحریک کے کنوینئر رہ چکے ہیں، تاہم گذشتہ دنوں انہوں نے شیعہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نام سے نئی جماعت کے قیام کا اعلان کیا، راشد رضوی کراچی کی سیاست میں دخیل ہیں اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ گذشتہ انتخابات میں انہوں نے قومی و صوبائی اسمبلی سندھ این اے 254 اور پی ایس 125 سے بیک وقت حصہ بھی لیا۔ سید راشد عباس رضوی پاسبان عزاء پاکستان کے صدر بھی ہیں۔ بنیادی طور پر انکا تعلق حیدر آباد سے ہے۔ انکی پیدائش اور ابتدائی تعلیم حیدر آباد سے ہی ہے۔ انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔ پاکستان میں تکفیری گروہوں کی سرگرمیوں کے سامنے بند باندھنے کیلئے قانونی اور اخلاقی جنگ میں مصروف رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ کالعدم جماعتیں جو نام بدل کر دوبارہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، انکی سرگرمیوں کیخلاف بھی مسلسل آواز حق بلند کئے ہوئے ہیں۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے راشد رضوی کی نئی جماعت کے قیام کے مقاصد، اسکے شیعہ قومیات پر اثرات سمیت دیگر امور پر ایک ویڈویو انٹرویو کا اہتمام کیا، جو ناظرین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 953408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش