QR CodeQR Code

وادی کشمیر کے معروف تجزیہ نگار ایڈووکیٹ عرفان حفیظ لون کا خصوصی انٹرویو

15 Sep 2021 15:57

مقبوضہ کشمیر کے معروف تجزیہ نگار و سیاستداں ایڈووکیٹ کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ انٹرویو میں کہنا تھا کہ کشمیر کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کو سنجیدگی سے نوٹس لیکر اس مسئلہ کا دائمی حل تلاش کرنا چاہیئے، کیونکہ اس مسئلہ کیوجہ سے ابھی تک لاکھوں کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔


ایڈووکیٹ عرفان حفیظ لون کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ سے ہے۔ وہ سالہا سال سے سیاسی و سماجی خدمات میں مصروف ہیں۔ عرفان حفیظ لون پیشہ کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں۔ حالیہ دنوں جموں و کشمیر میں انجام پانے والے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لیکر جیت درج کی۔ بھارت کے قومی ٹی وی چیلنز میں حصہ لیکر مسئلہ کشمیر کی وکالت انکا معمول ہے۔ اسلام ٹائمز نے ایڈووکیٹ عرفان حفیظ لون کیساتھ ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ بھارت نے غیر آئینی و غیر جمہوری طریقے سے کشمیریوں کے حقوق سلب کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھارت اور پاکستان کو سنجیدگی سے نوٹس لیکر اس مسئلہ کا دائمی حل تلاش کرنا چاہیئے، کیونکہ اس مسئلہ کیوجہ سے ابھی تک لاکھوں کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ہیں۔

ایڈووکیٹ عرفان حفیظ لون کا کہنا تھا کہ سید علی شاہ گیلانی کی آخری رسومات سے روکنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی کو کوئی بددعا کرنی ہو تو اسے کہا جائے کہ آپ ایک متنازعہ خطے میں پیدا ہوں اور زندگی گزاریں۔ انہوں نے مزید کیا کہ مسئلہ کشمیر کے التوا میں رہنے سے یہاں ایک لاکھ نوجوانوں کو شہید ہونا پڑا ہے۔ تفصیلی انٹرویو قارئین کرام کی خدمت میں پیش ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


خبر کا کوڈ: 953921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/953921/وادی-کشمیر-کے-معروف-تجزیہ-نگار-ایڈووکیٹ-عرفان-حفیظ-لون-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org