QR CodeQR Code

اربعین حسینیؑ تحریک ظہورِ مہدیؑ سے متعلق علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی انٹرویو

20 Sep 2021 19:50

اربعین حسینی یعنی کیا؟ اربعین حسینی کیوں اور کیسے منائیں؟ اربعین حسینی کی تاریخ و اہمیت؟ موجودہ ملکی و عالمی صورتحال کے پیش نظر اربعین حسینی منانے کی اہمیت و اثرات؟ عالمی سطح پر تشیع کی پیشرفت میں اربعین حسینی کا کردار؟ تعجیلِ ظہورِ امام مہدی (عج) کی زمینہ سازی میں اربعین حسینی کا کردار و اہمیت؟ اربعین حسینی کے دشمن کون ہیں؟ و متعلقہ دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی اپنے زمانہ طالب علمی سے ہی اجتماعی ملی و قومی معاملات میں فعال ہیں، وہ مجلس وحدت مسلمین سندھ و امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہنے کے علاوہ کراچی ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں بھی درس و تدریس و تحقیقی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، اس کیساتھ ساتھ وہ شیعہ قومیات اور اتحاد بین المسلمین و بین المذاہب یکجہتی کے حوالے سے بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے اربعین حسینیؑ کے موضوع پر کراچی میں علامہ سید صادق رضا تقوی کیساتھ انکی رہائشگاہ پر ایک مختصر نشست کی، اس موقع پر انکے ساتھ کیا گیا خصوصی انٹرویو قارئین کیلئے پیش ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 954839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/954839/اربعین-حسینی-تحریک-ظہور-مہدی-سے-متعلق-علامہ-سید-صادق-رضا-تقوی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org