1
Wednesday 22 Sep 2021 05:40

ساجد رضوی۔۔۔۔ ایک عہد تھا جو تمام ہوا

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

ایران کے اردو زبان کے ٹیلی ویژن سحر اردو ٹی وی کے روح رواں، سینیئر اینکر اور صحافی سید ساجد حسین رضوی کو ایران کے مقدس شہر قم کے بہشت معصومہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، ریڈیو زاہدان اور تہران کے سابق ڈائریکٹر اور سحر ٹی وی کے سینیئر اور معروف اینکر سید ساجد حسین رضوی کچھ عرصے سے علیل تھے اور پیر کی صبح قم المقدسہ کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ ساجد رضوی نے اپنی عمر اسلامی تعلیمات اور اسلامی انقلاب کی اقدار کی ترویج میں بسر کی، وہ گذشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ایران کے اردو ریڈیو اور اس کے بعد سحر اردو ٹی وی کے لئے خدمات انجام دیتے رہے اور انہوں نے اس دوران ریڈیو تہران اور سحر اردو ٹی وی کی نشریات کو بہتر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ اپنی منفرد آواز، لب و لہجے اور اخلاقی و انسانی خصوصیات کے لئے حلقہ سامعین و ناظرین کے علاوہ اپنے حلقہ احباب میں خاصی محبوبیت کے حامل تھے اور سب ہی انہیں ایک ملنسار، مہربان، ہمدرد، سچے اور ہنس مکھ چہرے کے طور پر پہچانتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کے ساتھی آپ کی جدائی پر نہایت غمگین ہیں۔

سحر اردو ٹی وی کے سیاسی پروگراموں انداز جہاں اور جام جم میں بھی برسوں تک ایک میزبان اور تجزیہ نگار کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے، اس کے علاوہ انہوں نے محرم، اربعین حسینی اور سال کی دیگر مذہبی مناسبتوں کے  موقع پر کربلا اور دیگر مقامات مقدسہ سے نشر ہونے والے خصوصی پروگراموں میں بھی ایک میزبان کے طور پر فرائض انجام دیئے۔ ساجد رضوی نظام اسلامی کی آواز کو دنیا کے اردو معاشرے تک پہنچاتے رہے اور آخرکار بیس ستمبر 2021ء کو اپنے معبود حقیقی سے جاملے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 955083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش