QR CodeQR Code

عزاداری اور ولایت علی ؑکے مخالفین کا مقابلہ کرینگے

علماء و ذاکرین کانفرنس کے حوالے سے علامہ امین شہیدی کا خصوصی پیغام

علماء و ذاکرین کانفرنس ملت تشیع کے اتحاد کا پیش خیمہ ثابت ہوگی

22 Sep 2021 11:33

اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں امت واحدہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ علی ولی اللہ کے دفاع اور خلیفة اللہ بلافصل کے قرآنی اور محمدی نعرے اور ایمان کے اظہار کو جاری رکھنے کیلئے علماء اور بزرگوں کی طرف سے پاکستان کی سطح پر کل 15 صفر المظفر کو اسلام آباد میں عظیم الشان علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقوق ملت تشیع و تحفظ عزاداری کے سلسلہ میں کل اسلام آباد میں عظیم الشان علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد ہوگا، جس میں بزرگ علمائے کرام اور ذاکرین عظام شریک ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہر اور اندر کے ناصبی دشمن مل کر تشیع پر ضرب لگانا چاہتے ہیں اور ہم اس شرارت کا مقابلہ تب کرسکتے ہیں، جب تشیع علوی کی صفوں میں یک جہتی اور اتحاد قائم کریں اور مل کر ایک آواز پورے ملک میں اٹھائیں کہ ہم عزاداری اور ولایت علی (ع) کے خلاف ہر اٹھنے والے ہر یزید کا مقابلہ کریں گے۔ 15 صفر کو اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد اس ہدف کا پیش خیمہ ہے۔ امت واحدہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تکفیرت اور ناصبیت کی طرف سے پاکستان میں گذشتہ کچھ عرصہ سے مکتب تشیع کے خلاف منفی اور جھوٹے پروپیگنڈوں کی جو یلغار چل ری ہے اور ایف آئی آر اور نفرت کا جو سلسلہ شروع ہوچکا ہے اس کو روکنا ہر مسلمان اور ہر عزادار کا فرض ہے۔

ہر عالم، ہر ذاکر اور عمائدین قوم میں سے ہر ایک اس کے خلاف دامے، درمے، سخنے اس یلغار کے خلاف اپنی آواز بلند کرے اور اس یلغار سے مقابلے، علی ولی اللہ کے دفاع اور خلیفة اللہ بلافصل کے اس قرآنی اور محمدی نعرے اور ایمان کے اظہار کو جاری رکھنے کیلئے علماء اور بزرگوں کی طرف سے پاکستان کی سطح پر کل 15 صفر المظفر کو اسلام آباد میں عظیم الشان علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، جس میں تمام علمائے کرام و ذاکرین اپنے موقف کا اظہا کریں گے۔ ان شاء اللہ اس یلغار کے مقابلے میں قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہو جائے گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial



 


خبر کا کوڈ: 955117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/955117/علماء-ذاکرین-کانفرنس-کے-حوالے-سے-علامہ-امین-شہیدی-کا-خصوصی-پیغام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org