QR CodeQR Code

کوئٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

22 Sep 2021 20:00

اسلام ٹائمز: کھلی کچہری کا انعقاد میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے احاطے میں ہوا، جس میں عوام الناس نے اپنے مسائل حکام کے سامنے پیش کئے۔ عوام الناس نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا، البتہ بعض افراد میں اطمینان نظر نہیں آیا۔


رپورٹ: اعجاز علی

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے کوئٹہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، اسسٹنٹ کمشنرز کوئٹہ سٹی، سریاب، صدر اور کچلاک، مذکورہ چاروں اضلاع کے ایس پیزاور تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ کھلی کچہری کا انعقاد میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے احاطے میں ہوا، جس میں عوام الناس نے اپنے مسائل حکام کے سامنے پیش کئے۔ عوام الناس نے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا، البتہ بعض افراد میں اطمینان نظر نہیں آیا۔ بعض شہریوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کاغذی کارروائی کرتے ہیں مگرعملی طور پراقدامات نہیں اٹھائے جاتے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 955235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/955235/کوئٹہ-میں-کھلی-کچہری-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org