QR CodeQR Code

علماء و ذاکرین کانفرنس کے شرکاء کے حیران کن تاثرات

24 Sep 2021 11:58

اسلام ٹائمز: کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم کسی قیمت پر اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمارے حقوق پامال کئے گئے ہیں، اسکا جواب چند دن بعد سید الشہداء کا اربعین ہے، دنیا دیکھے گی کہ کس طرح حسینی گھروں سے نکل کر یزیدیت کو اسکے ناپاک عزائم سمیت دفن کر دینگے۔ اتحاد و وحدت کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں اور آپ ہمیں ہراول دستے میں پائیں گے۔ ہمارے لئے سب سے اہم ترین قومی وحدت ہے، جو علماء دے سکتے ہیں، اب ہم آگے بڑھیں گے۔


رپورٹ: نادر عباس

اسلام آباد میں قومی کانفرنس برائے دفاع عزاداری و تحفظ حقوق تشیع، بعنوان علماء و ذاکرین کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد مکتب تشیع کے بنیادی عقائد کے خلاف ہونے والی یلغار کے خلاف اتحاد کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔ کانفرنس سے علامہ ساجد علی نقوی، علامہ ریاض حسین نجفی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، شیخ محسن علی نجفی، علامہ شہنشاہ نقوی، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ ناظر تقوی، علامہ اقبال بہشتی، شیخ احمد علی نوری، علامہ حسن ظفر نقوی، شیخ شفا نجفی، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ افتخار نقوی، علامہ گلفام ہاشمی، شیخ انور علی جعفری، ناصر عباس شیرازی، علامہ ضیغم عباس، آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی، منقبت خواں مقدس کاظمی اور علامہ رمضان توقیر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر نمائندہ اسلام ٹائمز نے مختلف تنظیموں کے رہنماوں اور شخصیات سے ان کے تاثرات جانتے ہیں جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 955477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/955477/علماء-ذاکرین-کانفرنس-کے-شرکاء-حیران-کن-تاثرات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org