QR CodeQR Code

ملکی صورتحال پر مفتی گلزار احمد نعیمی کا خصوصی انٹرویو

28 Sep 2021 12:21

اپنے خصوصی انٹرویو میں جماعت اہل حرم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چند مخصوص قسم کے مولوی جو ہمیشہ فار سیل ہوتے ہیں، حساس اور مخصوص ایام میں فتنہ بازی کرتے ہیں، جن کا مقصد انتشار کو ہوا دینا ہوتا ہے، ریاست کا کام ہے کہ ان چند مٹھی بھر افراد کو قانون کے شکنجے میں لائے۔ علماء کی زحمتوں کو نقصان پہنچتا ہے۔


شیخ الحدیث مفتی گلزار احمد نعیمی پنجاب کے ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بارہ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ وہ مفتی اعظم پاکستان مفتی حسن نعیمی اور ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے شاگرد خاص ہیں۔ انہوں نے جامعہ نعیمیہ لاہور میں تعلیم کے دوران درس نظامی مکمل کیا، علاوہ ازیں مفتی صاحب نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز بھی کیا۔ مفتی گلزار احمد نعیمی صاحب نے شہید سرفراز احمد نعیمی کے حکم پر 2002ء میں اسلام آباد میں جامعہ نعیمیہ کی بنیاد رکھی۔ اب تک وہ ہزاروں طلباء کو قرآن و سنت کی تعلیم سے آراستہ کرچکے ہیں۔ مفتی صاحب اتحاد بین المسلین کے حوالے سے اپنے نظریات کیلئے کافی شہرت رکھتے ہیں۔ انہوں نے متعدد ممالک کے علمی دورہ جات کئے، جن میں ایران اور اردن قابل ذکر ہیں۔ مفتی صاحب ملک کے معروف ٹی وی چینلز پر کئی ایک علمی مذاکروں میں شرکت کرچکے ہیں۔ وہ اہلسنت و الجماعت کی ملک گیر تنظیم کے مرکزی عہدہ دار بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے پاکستان کی موجودہ مذہبی و سیاسی صورتحال پر ان سے ایک خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو قارئین کے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 956118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/956118/ملکی-صورتحال-پر-مفتی-گلزار-احمد-نعیمی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org