0
Tuesday 28 Sep 2021 22:55

ہاراچنار، اربعین کا جلوس اور مجلس علامہ سید عابد الحسینی مصائب کے ساتھ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

آج 20 صفر المظفر کو ملک بھر میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مجالس اور جلوس بخیر و خیریت انقعاد پذیر ہوگئے۔ جن میں عزاداروں نے امام مظلوم حسین علیہ السلام اور انکے لٹے ہوئے قافلے کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت اور پرسہ پیش کیا۔ ملک بھر کی طرح کرم میں بھی پاراچنار سمیت 200 سے زائد امام بارگاہوں میں مجالس خمسہ کا انعقاد ہوا۔ اس دوران مجالس کے علاوہ ماتمداری اور زنجیر زنی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ علاقے کا سب سے بڑا اور مرکزی جلوس پاراچنار شہر میں دن کو نماز ظہرین باجماعت کے بعد نکالا گیا۔ جس میں کرم بھر کے دیہات نیز شہر سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ نواحی علاقوں میں سے سمیر، علی زئی، ابراہیم زئی، مہورہ، جالندھر، شکردرہ، کڑمان، ماموزئی، کنڈے عباس، شنگک، آڑخی، کنج علیزئی، نستی کوٹ، دولت خیل، لقمان خیل، شلوزان، پیواڑ، علی شاری، بوڑکی۔ للمئے، بغدی، مالی خیل، صحرا کلے، خرلاچی، ملانہ، کراخیلہ، کچکینہ اور بوشہرہ کے علاوہ سینکڑوں دیہات میں مجالس اور جلوسوں کا انعقاد ہوا۔

روایات کے مطابق رات یعنی شب اربعین کو بھی جلوس نکلتے ہیں، جبکہ روز اربعین کو نماز ظہرین کے فوراً بعد شبیہہ ذولجناح و علم کے ساتھ جلوس عزاء برآمد ہوتے ہیں۔ جن میں سینہ زنی اور زنجیر زنی ہوتی ہے۔ دیہات کے جلوس مقررہ راستوں سے ہوکر دن دو یا تین بجے، جبکہ مرکزی جلوس رات کو امام بارگاہ واپس پہنچ کر اختتام پذیر ہو جاتا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 956182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش