0
Wednesday 29 Sep 2021 07:08

مقبوضہ کشمیر میں اربعین حسینیؑ کے پُرشکوہ اجتماعات

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

اربعین امام حسین (ع) و شہداء کربلا کے سلسلے میں عالم اسلام کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر بھر میں جلوس و مجالس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔ سرینگر کے بمنہ علاقے میں اس سلسلے پُرشکوہ اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے امام حسین علیہ السلام اور دیگر شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں خصوصی تقریات کا انعقاد کیا گیا، کئی مقامات پر مجالس عزاء منعقد ہوئی اور جلوس ہائے عزاء برآمد کئے گئے، جن میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔ اس دوران عزاداروں نے اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوم اربعین شہادت عظمیٰ کے فکر و پیغام کی ترویج کے حوالے سے ایک تحریک و تاریخ ساز دن ہے۔ معرکہ کربلا کے بعد اسیران کربلا کے ساتھ جو واقعات پیش آئے، ان میں اربعین ایک نمایاں دن ہے۔

عزاداروں نے کہا کہ آج کے دور میں اربعین کا تقاضا یہ ہے کہ ہم وقت کے یزید و طاغوت کے خلاف قیام کریں اور ظلم جس کسی خطے میں، جس کسی شکل میں بھی ہو اور جس کسی کے ہاتھوں انجام دیا جا رہا ہو، ہمیں اس کے خلاف قیام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیری ملت بھارت کی جارحیت و بربریت کا شکار ہے اور ہم اس ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔ اس دوران عزاداران امام حسین (ع) یزیدیت شکن شعار بلند کر رہے تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 956209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش