0
Wednesday 29 Sep 2021 06:11

کوئٹہ میں جلوس چہلم شہدائے کربلا

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

روز اربعین کے موقع پر ملک بھر کی طرح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی چہلم شہدائے کربلا کے جلوس علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن سے برآمد ہوئے۔ علمدار روڈ کا جلوس نیچاری امامبارگاہ سے برآمد ہوا، جو متعلقہ راستوں سے ہوتا ہوا بہشت زینب (سلام اللہ علیہا) ہزارہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں ذوالجناح کی شبیہ بھی لائی گئی تھی۔ جلوس اربعین کے موقع پر مختلف ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور ماتمداری کے ذریعے عزاداری کی۔ جلوس عزاء میں بچے، بزرگ، جوان اور تقریباً ہرعمر کے افراد شریک تھے۔ مختلف ماتمی دستوں کے ہمراہ کمسن بچے علم ابوفضل عباس علیہ السلام اٹھائے نظر آئے۔ ماتمی دستوں کے نوحہ خوانوں نے شہدائے کربلاء کی یاد تازہ کی، ان کے نوحے پڑھے اور عزاداروں نے ماتم کیا۔ عزاداروں کی بڑی تعداد اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر سڑکوں پر جلوس کی شکل میں ںظر آئی۔

چہلم شہدائے کربلاء کی مناسبت سے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں بھی جلوس نکالا گیا، جس میں علاقے کے عزاداروں نے شرکت کی اور حضرت امام حسین علیہ السلام سمیت دیگر شہدائے کربلا کو پرسہ دیا۔ ہزارہ ٹاؤن کا جلوس مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا ہزارہ قبرستان میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوسوں کے دوران احسن انتظامات نظر آئے۔ عزاداروں کے لئے مختلف مقامات پر سبیل کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جن میں شربت اور میوے تقسیم ہوئے۔ علاوہ ازیں خون عطیہ کرنے والوں کیلئے بھی کمپس لگائے گئے تھے اور وی آر کربلا کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 956282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش