QR CodeQR Code

کوئٹہ میں وی آر کربلا کے ذریعے عاشورہ کے مناظر

29 Sep 2021 22:38

اسلام ٹائمز: علماء بھی کربلا معلیٰ میں پیش آنیوالے واقعات کے مناظر دیکھ کر اپنے اشک نہ روک سکے۔ ورچویل ریئلٹی کے ذریعے ان مناظر کو دیکھنے والے عزاداروں میں بہترین نظم و ضبط دیکھنے کو ملا۔ عزاداروں نے کوثر ویلفیئر سوسائٹی اور اسکاوٹس کی اس کوشش کو اچھا قدم قرار دیتے ہوئے مزید ایسے پروگرامز رکھنے کی درخواست کی۔


رپورٹ: اعجاز علی

کوثر ویلفیئر سوسائٹی اینڈ اسکاؤٹس نے وی آر کربلا ٹیم کے تعاون سے کوئٹہ میں اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر ورچوئل ریئلٹی ٹیکنالوجی کے ذریعے وی آر کربلا کا انعقاد کیا۔ جس میں عزاداروں کو سن 61 ہجری یوم عاشورہ کے دردناک مناظر دکھائے گئے۔ اس موقع پر جلوس اربعین میں شریک عزاداروں کی بڑی تعداد وی آر کربلا دیکھنے کے لئے آئی، جن میں کوئٹہ کے معروف علمائے دین بھی شامل تھے۔ وی آر کربلا پر واقعہ کربلاء کے مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے بعد عزادار اپنے اشکوں پر قابو نہ رکھ  پائے اور بعض عزادار رونے لگے تو بعض نے مظلومین کربلا کے لئے ماتم کیا۔

اس موقع پر کوئٹہ کے معروف علماء بھی وی آر کربلا کے مناظر دیکھنے آئے۔ علماء بھی کربلا معلیٰ میں پیش آنے والے واقعات کے مناظر دیکھ کر اپنے اشک نہ روک سکے۔ ورچویل ریئلٹی کے ذریعے ان مناظر کو دیکھنے والے عزاداروں میں بہترین نظم و ضبط دیکھنے کو ملا۔ عزاداروں نے کوثر ویلفیئر سوسائٹی اور اسکاوٹس کی اس کوشش کو اچھا قدم قرار دیتے ہوئے مزید ایسے پروگرامز رکھنے کی درخواست کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 956408

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/956408/کوئٹہ-میں-وی-آر-کربلا-کے-ذریعے-عاشورہ-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org