QR CodeQR Code

زائرین سے امتیازی سلوک کا نوٹس نہ لیا گیا تو ائیرپورٹس امام بارگاہ بن جائیں گے، علامہ ناصر عباس جعفری

1 Oct 2021 21:22

پاکستان میں ائیرپورٹس پر درپیش مسائل پر سامراء سے دیئے گئے بیان میں ایم ڈبلیو ایم سربراہ نے کہا کہ زائرین اور دوسرے ممالک سے پلٹنے والے مسافروں کیلئے الگ الگ قانون تعصب کی بدترین مثال ہے، زائرین اور عزاداروں کیساتھ ناروا سلوک کا ذمہ داروں کو حساب دینا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کورونا کے نام پر شیعہ زائرین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، زائرین کا کورونا منفی ہونے کے باوجود 24 گھنٹے کے لئے قرنطینہ میں رکھنا ناانصافی ہے۔ عراق سے واپس آنے والے زائرین کو پاکستان میں ائیرپورٹس پر درپیش مسائل پر سامراء سے دیئے گئے بیان میں ایم ڈبلیو ایم سربراہ نے کہا کہ زائرین اور دوسرے ممالک سے پلٹنے والے مسافروں کے لئے الگ الگ قانون تعصب کی بدترین مثال ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ مختلف حیلوں بہانوں سے ملت تشیع کے بنیادی حقوق سلب کئے جا رہے ہیں، اس غیر آئینی اقدام کا نوٹس نہ لیا گیا تو ملک بھر کے ائیرپورٹ امام بارگاہیں بن جائیں گے، کنٹونمنٹ انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت کی آنکھیں کھل جانی چاہیئے، عمران خان کے بددیانت وزراء اسے تنہا کرکے رکھ دیں گے، تحریک انصاف اپنی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت اپنی حمایت کھو رہی ہے، زائرین اور عزاداروں کے ساتھ ناروا سلوک کے ذمہ داروں کو حساب دینا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 956717

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/956717/زائرین-سے-امتیازی-سلوک-کا-نوٹس-نہ-لیا-گیا-ائیرپورٹس-امام-بارگاہ-بن-جائیں-گے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org