QR CodeQR Code

عراق سے زائرین کی واپسی اور قرنطینہ

11 Oct 2021 17:29

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے جامع مسجد شاہ نجف کا دورہ کیا اور زائرین کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انکا کہنا تھا کہ زائرین قابل عزت اور احترام ہیں، این سی او سی کی ہدایت کے تحت انھیں قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے، سندھ حکومت بھی منتظمین کے شانہ بشانہ ہے۔


رپورٹ: صفدر عباس

اربعین امام حسین علیہ السلام کے بعد عراق سے پاکستان واپسی پر زائرین امام حسین کو این سی او سی کی ہدایت پر چوبیس گھنٹے کے لئے قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے، یہ قرنطینہ مراکز المحسن ہال، گلستان سوسائٹی اور جامع مسجد شاہ نجف سمیت دیگر امام بارگاہوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ سے ہی کراچی پہنچنے والے زائرین کو بسوں کے ذریعے قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا جا رہا ہے، یہ کام بعض مخیر حضرات اور دیگر شہری انجام دے رہے ہیں، قرنطینہ مراکز میں زائرین کے آرام کے لئے بستر لگائے گئے ہیں جبکہ ناشتے اور کھانے پینے کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے جامع مسجد شاہ نجف کا دورہ کیا اور زائرین کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہا تھا کہ زائرین قابل عزت اور احترام ہیں، این سی او سی کی ہدایت کے تحت انھیں قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے، سندھ حکومت بھی منتظمین کے شانہ بشانہ ہے۔ زائرین کا کہنا تھا کہ زیارات پر جانے سے قبل ان کی ویکسینیشن اور کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا جبکہ عراق پہنچنے اور وہاں سے واپسی پر بھی ان کے ٹیسٹ کئے گئے، لیکن واپس یہاں پہنچنے پر قرنطینہ کرنے سے وہ کافی پریشانی سے دوچار ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 958185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/958185/عراق-سے-زائرین-کی-واپسی-اور-قرنطینہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org