QR CodeQR Code

شہادت امام حسن عسکری (ع) پر کراچی میں چپ تعزیئے کی عزاداری

16 Oct 2021 15:18

اسلام ٹائمز: رضویہ سوسائٹی ناظم آباد قصر مسیب سے چپ تعزیہ کا جلوس نکالا گیا، جس میں علم و تابوت عماری و ذوالجناح برآمد ہوئے، جلوس میں ہزاروں عزادار کورونا ایس او پیز کے ساتھ شریک ہوئے۔ عزاداروں کی اکثریت جلوس کی گزرگاہ میں خاموش اشک بہاتی شریک رہی، بعض عزادار نوحہ خوانی و ماتم داری کرتے رہے، جلوس میں کم سن بچوں کے ساتھ خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔


رپورٹ: صفدر عباس

حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت اور اسیران کربلا کی مدینے واپسی کی مناسبت سے کراچی کے مختلف علاقوں میں چپ تعزیہ کے جلوس نکالے گئے۔ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد قصر مسیب سے چپ تعزیہ کا جلوس نکالا گیا، جس میں علم و تابوت عماری و ذوالجناح برآمد ہوئے، جلوس میں ہزاروں عزادار کورونا ایس او پیز کے ساتھ شریک ہوئے۔ عزاداروں کی اکثریت جلوس کی گزرگاہ میں خاموش اشک بہاتی شریک رہی، بعض عزادار نوحہ خوانی و ماتم داری کرتے رہے، جلوس میں کم سن بچوں کے ساتھ خواتین، نوجوانوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لئے پانی، شربت، چائے اور نذر و نیاز کی سبیلیں لگائی گئی تھیں۔ قصر مسیب سے برآمد ہونے والا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 959000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/959000/شہادت-امام-حسن-عسکری-ع-پر-کراچی-میں-چپ-تعزیئے-کی-عزاداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org