0
Sunday 17 Oct 2021 10:01

لاہور، ادارہ منہاج الحسین میں رحمت اللعالمین کانفرنس(ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد

ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور میں عشرہ رحمت اللعالمین (ص) کی مناسبت سے ’’رحمت اللعالمین کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کی جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی، ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری، ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرھنگِ ایران جعفر رناس، جماعت اہلحدیث کے پیر ضیاء اللہ بخاری، شیعہ علماء کونسل کے علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، خطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی محمد رمضان سیالوی، سیکرٹری اوقاف پنجاب سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے شرکت کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ عشرۂ رحمت العالمین کانفرنس کا یہ انعقاد دراصل دشمنوں کو پیغام ہے کہ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں، مگر اپنے نبئ رحمت صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہمیں کسی صورت قبول نہیں، دشمن ہمارے نبی (ص) کی ذاتِ بابرکات پر رکیک حملے کرتے ہیں، مگر موجودہ حکومت اور وزیراعظم کا جذبہ لائقِ تحسین ہے کہ جو نہ صرف مدبرانہ جواب دیتے ہیں بلکہ دنیا بھر میں اللہ کے رسول برحق (ص) کی شان بلند کرنے کی سعئ مسلسل کرتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 959109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش