0
Monday 18 Oct 2021 17:11

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مولانا غلام رسول نوری کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمولانا شیخ غلام رسول نوری مقبوضہ کشمیر کے گونگوا سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد دین فہمی کو لیکر بھارتی شہر بنارس کا رخ کیا، وہاں جامعہ جوادیہ عربیہ میں داخلہ لیا اور بنارس یونیورسٹی سے ہی عربی میں ’’ایم اے‘‘ کی ڈگری حاصل کی، بنارس میں ہی ظفر الملت مولانا ظفر الحسن اور دیگر جید علماء کی تربیت کے زیر سایہ پروان چڑھے، بنارس کے بعد حوزہ علمیہ قم کا رخ کیا اور وہاں آقای اعتمادی، آقای وجدانی اور آقای پایانی وغیرہ سے کسب فیض کرتے رہے، 1990ء میں ایران سے جامعہ امام رضا (ع) سرینگر کشمیر کے لئے بحثیت استاد مقرر ہوئے، اس کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر میں اپنی تبلیغی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔ فعلاً وہ جموں و کشمیر اہل بیت فاونڈیشن کی سربراہی کر رہے اور جموں و کشمیر مجلس علماء امامیہ کے صدر بھی ہیں۔

اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا غلام رسول نوری سے ایک نشست کے دوران "ہفتہ وحدت" کی مناسبت پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان بلا تفریق مسلک و مکتب امام خمینی (رہ) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ہفتہ وحدت کا اہتمام کر رہے ہیں اور دن بدن اس پیغام کی اہمیت کو سمجھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کے درمیان پیامبر اکرم (ص) کی ذات مبارک باعث افتخار ہے اور رسول نازنین (ص) ہی تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا مرکز و محور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اتحاد پر سب سے زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے اور الحمد اللہ مجلس علماء امامیہ سے وابستہ علماء کرام یہی کام انجام دے رہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 959280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش