QR CodeQR Code

سینیئر صحافی و کالم نگار حیدر جاوید سید کا خصوصی انٹرویو

18 Oct 2021 15:37

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں معروف کالم نگار کا کہنا تھا کہ حکومت نے غریب آدمی کو معاشی مسائل میں پھنسا دیا ہے، پچھلے تین سال میں غریب طبقے کی آبادی میں دو کروڑ افراد کا اضافہ ہوگیا ہے، اس کے باجود کہا جاتا ہے کہ سب اچھا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فوجی عہدیدار کے معاملہ کو زیر بحث نہیں لانا چاہئے تھا، اس کے ذمہ دار وفاقی وزراء ہیں۔


حیدر جاوید سید 1973ء سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں، وہ مصنف اور کالم نگار ہیں، بنیادی تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے ملتان سے ہے، انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو، ضیاء الحق، محترمہ بےنظیر بھٹو شہید، نواز شریف، پرویز مشرف کے ادوار دیکھے ہیں، ضیاء الحق کے دور میں جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں، مختلف سماجی و سیاسی ایشوز پر اپنا اظہار خیال کھل کر کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے حیدر جاوید سید سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے تناظر میں خصوصی گفتگو کی، جو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 959318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/959318/سینیئر-صحافی-کالم-نگار-حیدر-جاوید-سید-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org