QR CodeQR Code

افغانستان کا ماضی، حال و مستقبل اور امریکی کردار، محقق و لیکچرار امجد علی کا خصوصی انٹرویو

18 Oct 2021 23:52

افغانستان میں دہشتگردی کے پیچھے کون کون؟ افغانستان میں حالیہ دہشتگردانہ واقعات غیر متوقع کیوں نہیں تھے؟ عالمی برادری کی افغانستان کیلئے مدد کتنی ضروری ہے؟ داعش و دیگر دہشتگرد عناصر سے فوری نمٹنا افغان طالبان کیلئے کیوں ضروری ہے؟ حالیہ دہشتگردانہ واقعات کے باوجود پڑوسی ممالک افغان طالبان کے خلاف سخت ردعمل کیوں نہیں دینگے؟ ماضی میں افغان طالبان کو کس نے کس کے خلاف بنایا؟ افغانستان کس ملک کا پروجیکٹ تھا؟ کیا امریکا افغانستان میں ناکام ہوا؟ امریکا بتائے کہ افغانستان میں کیا جیتا، کیا حاصل کیا؟ امریکا کی افغانستان میں کیا ذمہ داریاں تھیں؟ امریکا ابھی بھی افغان طالبان سے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے؟ افغانستان کو لیکر امریکا پاکستان پر الزامات کیوں لگا رہا ہے؟ امریکی صدر کا افغانستان میں کامیابی کا دعویٰ جبکہ امریکی فوجی جنرلوں کا افغانستان میں ناکامی کا اعتراف، کیوں؟ کیا افغانستان میں امریکا نے اپنے مقامی اتحادی عناصر کو دھوکہ دیا؟ افغانستان میں امریکی جنگ جاری ہے، کیسے؟ امریکا کیوں چاہتا ہے کہ پاکستان، ایران، چین اور روس افغان طالبان کی مدد نہ کریں؟ عالمی قوتیں اپنی سیاسی و فوجی ڈاکٹرائن میں کیا غلطی کرتی ہیں؟ پاکستان افغانستان میں امریکا کا ساتھ دینے کے معاملے میں پیچھے ہٹنے پر کیوں مجبور ہوا؟ امریکا کے بجائے پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی کیوں ضرورت ہے؟ پاکستان، ایران، چین، روس علاقائی بلاک بنانے جا رہے ہیں؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے محقق و لیکچرار امجد علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ شیئر بھی کیجیئے۔


محقق و لیکچرار امجد علی کا تعلق پاکستان کی معروف مادر علمی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے ہے۔ گذشتہ سات سالوں سے بحیثیت لیکچرار جامعہ کراچی میں تدریسی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، وہ معروف تعلیمی ادارے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں بھی تحقیقی و تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں بھی دو سال تدریسی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، وہ سندھ یونیورسٹی سے گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں، بین الاقوامی تعلقات سمیت ملکی و عالمی ایشوز و امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے لیکچرار امجد علی کیساتھ شیعہ جامع مساجد میں دہشتگرد حملوں کے بعد افغانستان کی موجودہ و مستقبل کی صورتحال، امریکا کا افغانستان میں کردار اور آئندہ کے عزائم و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے جامعہ کراچی میں انکے دفتر میں مختصر نشست کی، اس موقع پر انکا خصوصی ویڈیو انٹرویو لیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 959371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/959371/افغانستان-کا-ماضی-حال-مستقبل-اور-امریکی-کردار-محقق-لیکچرار-امجد-علی-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org