0
Monday 18 Oct 2021 23:52

افغانستان کا ماضی، حال و مستقبل اور امریکی کردار، محقق و لیکچرار امجد علی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمحقق و لیکچرار امجد علی کا تعلق پاکستان کی معروف مادر علمی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے ہے۔ گذشتہ سات سالوں سے بحیثیت لیکچرار جامعہ کراچی میں تدریسی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، وہ معروف تعلیمی ادارے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں بھی تحقیقی و تدریسی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اس سے قبل وہ شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور میں بھی دو سال تدریسی فرائض سرانجام دے چکے ہیں، وہ سندھ یونیورسٹی سے گولڈ میڈل بھی حاصل کرچکے ہیں، بین الاقوامی تعلقات سمیت ملکی و عالمی ایشوز و امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے لیکچرار امجد علی کیساتھ شیعہ جامع مساجد میں دہشتگرد حملوں کے بعد افغانستان کی موجودہ و مستقبل کی صورتحال، امریکا کا افغانستان میں کردار اور آئندہ کے عزائم و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے جامعہ کراچی میں انکے دفتر میں مختصر نشست کی، اس موقع پر انکا خصوصی ویڈیو انٹرویو لیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 959371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش