0
Tuesday 19 Oct 2021 14:55

لاہور، عید میلاد النبی کی مناسبت سے تاریخی چراغاں، علماء کرام کا خصوصی پیغام

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: توقیر کھرل

مدینہ میلاد کمیٹی کے زیراہتمام لاہور میں عید میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے تاریخی چراغاں کیا گیا۔ تقریب میں شیعہ سنی مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کربلائے گامے شاہ دربار کے بیرونی دروازہ کے سامنے میلاد النبی کے جلوسوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور 1400 سے زائد چراغ جلائے گئے۔ اس موقع پر شیعہ سنی علمائے کرام نے بھی شرکت کی اور میلاد کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی، مولانا احمد قادری اور مدینہ میلاد کمیٹی کے کوآرڈینیٹر دانش نقوی نے کہا کہ رسول خدا کی ذات نقطہ وحدت اور نقطہ اشتراک ہے، ان کی ذات کسی خاص مکتب، مسلک، قوم اور نسل کیلئے نہیں بلکہ عالم بشریت کیلئے باعث رحمت و ہدایت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 959481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش