0
Wednesday 20 Oct 2021 08:59

مقبوضہ کشمیر میں مجلس علماء امامیہ کی "وحدت امت میراث نبوت" کانفرنس (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں مجلس علماء امامیہ کے زیراہتمام عید میلاد النبی (ص) کے حوالے سے ایک روزہ کانفرنس بعنوان ’’وحدتِ امت میراثِ نبوت‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء دین و شعراء حضرات نے اتحاد بین المسلمین اور میلاد النبی (ص) کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ خراب موسم کے باوجود کثیر تعداد میں مومنین خصوصاً نوجوانان ملت نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ مقررین و شعراء نے بارگاہِ رسالت و دربارِ امامت میں اپنا خراج عقیدت پیش کیا اور پوری امت مسلمہ خصوصاً جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو درپیش مسائل پر سیر حاصل بحث کی۔ مقررین نے اتحاد امت و اتحاد علماء کو تمام مسائل کا حل قرار دیا۔ مقررین نے رسول اکرم (ص) کی ذات مقدس کو اتحاد امت کا محور و مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیرت نبوی (ص) کی پیروی میں ہی مسلمانوں کی کامرانی و کامیابی کا راز مضمر ہے۔

مقررین نے "اتحاد امت اور ہماری ذمہ داری"، "کشمیر میں تشیع کو درپیش مسائل اور انکا حل"، "قرآن و سیرت کی روشنی میں اتحاد اسلامی کی اہمیت"، "امت سازی شیعیان کشمیر کی پیشرفت کی ضامن" اور "نبی اکرم (ص) محور وحدت" جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مجلس علماء امامیہ نے کانفرنس کے احسن انعقاد پر مقامی علماء کرام و مومنین حضرات کا شکریہ ادا کیا، وہیں عوام نے بھی علماء کے اس عملی اتحاد و اتفاق پر اطمینان کا اظہار کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 959540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش