QR CodeQR Code

گلگت میں جشن عید میلاد النبی، پہلی مرتبہ میلاد ریلی کا انعقاد

20 Oct 2021 00:26

اسلام ٹائمز: جشن عید میلاد النبی (ص) کی یہ ریلی دنیور، جوٹیال، ریور ویو روڈ، یونیورسٹی روڈ سے ہوتی ہوئی سلطان آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے عید میلاد النبی کو پورے گلگت بلتستان میں سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔


رپورٹ: ایل اے انجم

گلگت میں جشن میلاد النبی (ص) مذہبی عقیدت و حترام کے ساتھ منایا گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ گلگت میں میلاد ریلی نکالی گئی۔ جشن عید میلاد النبی (ص) کی یہ ریلی دنیور، جوٹیال، ریور ویو روڈ، یونیورسٹی روڈ سے ہوتی ہوئی سلطان آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان نے عید میلاد النبی کو پورے گلگت بلتستان میں سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے تحت جی بی کے تمام اضلاع میں عید میلاد النبی (ص) سرکاری طور پر منائی گئی۔ سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر چراغان بھی کیے گئے۔ ادھر وزیراعلیٰ ہاوس میں دو روز تک محفل نعت کا سلسلہ جاری رہا۔

محفل نعت میں ملک بھر سے مشہور نعت خوان اور علماء شریک ہوئے جبکہ مقامی سطح پر قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی، اسلامی تحریک کے صوبائی آرگنائزر شیخ میرزا علی، اسماعیلی ریجنل کونسل کے فدا علی ایثار، موتی مسجد کے پیش امام مولانا خلیل قاسمی سمیت عمائدین، شعراء اور عوام کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ بارہ ربیع الاول کو سہ پہر پانچ بجے کے قریب عشرہ رحمت اللعالمین کی تقریبات ملکی سلامتی و خوشحالی کی دعاﺅں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید نے علمائے کرام، نعت خوان، شعرا، دانشور اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 959554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/959554/گلگت-میں-جشن-عید-میلاد-النبی-پہلی-مرتبہ-ریلی-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org