0
Thursday 21 Oct 2021 01:37

تحریک عدم اعتماد اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تجزیہ کار امان اللہ شادزئی کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںصوبہ بلوچستان کے بزرگ اور معروف تجزیہ کار اور کالم نگار سید امان اللہ شادزئی کا تعلق کوئٹہ سے ہیں اور متعدد اخباروں کیلئے کالمز لکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اسلامیہ بوائز ہائی اسکول کوئٹہ سے حاصل کی۔ وہ پولیٹکل سائنس اور سوشل ورک میں ماسٹرز کی ڈگریاں، بی ایڈ، ایل ایل بی اور ای ایم بی اے کی ڈگریاں حاصل کرچکے ہیں۔ امان اللہ شادزئی نے اپنے کالمز کے سفر کا آغاز 1974ء میں کیا اور تاحال متعدد اخباروں کیلئے کالمز لکھ چکے ہیں، جن میں لاہور کے اخبارات روزنامہ پاکستان اور زندگی، کراچی کے اخبارات جسارت اور فرائیڈے سپیشل اور کوئٹہ کے اخبارات روزنامہ مشرق، روزنامہ باخبر اور روزنامہ انتخاب شامل ہیں۔ وہ طلباء اسٹرگل موومنٹ کی مرکزی شوریٰ کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور جنرل ایوب خان کے دور میں آمر حمکران کیخلاف متحرک تھے۔ ان پر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ایک تقریر کی وجہ سے بغاوت کا بھی مقدمہ درج ہوا تھا، جسکی وجہ سے وہ 9 مہینے کوئٹہ اور مچھ کے قید خانوں میں رہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے 27 برس بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال میں کمیونٹی مڈیسن کا مضمون پڑھایا ہے اور 10 سال تک کوئٹہ کے مختلف اسکولوں میں تعلیم دی ہے۔ وہ لندن میں تین مرتبہ اور ایران میں بارہ مرتبہ دانشور کی حیثیت سے بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت کرچکے ہیں۔ انہوں نے امام خمینیؒ اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سید امان اللہ شادزئی سے مختف موضوعات پر گفتگو کی ہے، جو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 959741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش