0
Thursday 21 Oct 2021 10:05

لاہور میں جشن عید میلادالنبی (ص) کی ریلیاں اور تقریبات (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد

لاہور میں جشن عید میلادالنبی (ص) روایتی جوش و جذبے اور عزت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر وحدت امت کے بھرپور مظاہرہ دیکھنے کو ملے۔ عید میلاد کا مرکزی جلوس ریلوے سٹیشن سے برآمد ہوا جبکہ شہر کے دیگر تمام علاقوں سے ریلیاں اور جلوس برآمد ہوئے۔ شہر سے برآمد ہونیوالے زیادہ تر جلوس داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے جبکہ درجنوں ریلیاں اپنے علاقوں تک ہی محدود رہیں۔ اس موقع پر اہل تشیع کی جانب سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے بہت بڑی ریلی برآمد ہوئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ لاہور کی تاریخ میں منظم ترین ریلی جامعہ عروۃ الوثقی سے برآمد ہوئی، جس کی قیادت علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ اس ریلی میں شیعہ سنی علماء شریک ہوئے۔ اسی طرح کربلا گامے شاہ کے سامنے چراغاں بھی کیا گیا اور اہلسنت کے وہاں گے گزرنے والے جلوسوں کا استقبال بھی کیا گیا۔

کربلا گامے شاہ کے باہر لگائے گئے استقبالیہ کیمپ میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی بھی موجود رہے، جبکہ میلاد کمیٹی پاکستان کے رہنما ڈاکٹر دانش نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ادھر ماڈل ٹاون سی بلاک سے برآمد ہونیوالے جلوس کا استقبال جامعۃ المنتظر کے علماء نے کیا اور جلوس کے شرکاء میں لنگر تقسیم کیا۔ شہر بھر میں میلادالنبی(ص) کے موقع سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 959765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش