QR CodeQR Code

ہفتہ وحدت، صدر نشین البصیرہ سید ثاقب اکبر کی خصوصی گفتگو

22 Oct 2021 13:58

اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں صدر نشین البصیرہ نے کہا کہ ہفتہ وحدت کا پیغام عملی وحدت ہے۔ جو بھی مسلمان آنحضرت پر کامل یقین رکھتا ہے، وہ ہفتہ وحدت سے پیغام لیتے ہوئے وحدت و یگانگت کا پیغام عام کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریت کیلئے حقیقی وحدت کا نقطہ اشتراک پیغمبر اکرم (ص) کی ذاتِ گرامی ہے۔ آپ (ص) کی معرفت اور پیغامِ رحمت کو سمجھنے کیلئے انکی سیرت پر عمل کرنے کا عہد کرنا چاہیئے اور انسانیت کے دشمنوں کیخلاف ایسے متحد ہو جائیں، جیسے آپ (ص) کی ذاتِ گرامی نے قیام کیا تھا۔ 


اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق 12تا 17 ربیع الاول ہفتہ وحدت منایا جاتا ہے۔ اس سلسلہ میں ملی یجکہتی کونسل کے نائب صدر اور صدر  نشین البصیرہ سید ثاقب اکبر نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ بشریت کیلئے حقیقی وحدت کا نقطہ اشتراک پیغمبر اکرم (ص) کی ذاتِ گرامی ہے۔ آپ (ص) کی معرفت اور پیغامِ رحمت کو سمجھنے کیلئے ان کی سیرت پر عمل کرنے کا عہد کرنا چاہیئے اور انسانیت کے دشمنوں کے خلاف ایسے متحد ہو جائیں جیسے آپ (ص) ک ذاتِ گرامی نے قیام کیا تھا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 959928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/959928/ہفتہ-وحدت-صدر-نشین-البصیرہ-سید-ثاقب-اکبر-کی-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org