QR CodeQR Code

ہفتہ وحدت کے موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی کا خصوصی انٹرویو

23 Oct 2021 01:16

اسلام ٹائمز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ ایران نے جس قوت کے ساتھ وحدت اور اتحاد کی آواز بلند کی، عالم اسلام نے اسے ویلکم کیا، اتحاد سے اچھی اور کیا بات ہوسکتی ہے، رسول اللہ صلی علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارک اتحاد و وحدت کا مرکز ہے، یہ جو ہفتہ وحدت ہے، یہ صرف ایک ہفتہ نہیں بلکہ پورے ماہ و سال وحدت ہونی چاہیئے، سرکار دو عالم (ص) نے انسانیت کے اعتبار سے دنیا کو جو نظام عطا کیا، وہ کوئی آج تک نہ دے سکا، مغرب اس جیسا نظام قائم کرنے میں تاحال ناکام ہے، اسی لئے وہ مسلمانوں کی دل آزاری کے لئے توہین آمیز خاکے بناتا ہے، تاکہ مسلمانوں کو دکھ پہنچایا جاسکے، مذاہب اور مسالک کے درمیان جو لوگوں کو متصادم کیا جا رہا ہے، یہ استعماری طاقتوں کی سازش ہے، تاکہ اس کا راج اور حکومت قائم رہ سکے، پیغمبر ختمی مرتبت (ص) کی ذات پاک سے متعلق ایک ہندو نے جو شاعری کی ہے، وہ بے مثال ہے، اس کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفی (ص) صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ ہمارے بھی ہیں، یعنی آپ (ص) کی ذات پاک پر سب کا اجماع ہے۔


ڈاکٹر اسامہ رضی جماعت اسلامی پاکستان کراچی کے نائب امیر ہیں۔ انہوں نے اسلامی عبادات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی ہے۔ سال دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہوسکے، انہوں نے جمعیت کراچی کے ناظم کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ ڈاکٹر اسامہ رضی کا شمار جماعت اسلامی کراچی کے سینیئر اور اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ امت مسلمہ میں اتحاد کیلئے ہر وقت حاضر رہتے ہیں اور امت کو درپیش مسائل خاص طور پر مسئلہ فلسطین کیلئے ہمیشہ صف اول میں آواز بلند کرتے نظر آتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ڈاکٹر اسامہ رضی سے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے خصوصی بات چیت کی ہے، جو قارٸین کی دلچسپی کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 960033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/960033/ہفتہ-وحدت-کے-موقع-پر-جماعت-اسلامی-کراچی-نائب-امیر-ڈاکٹر-اسامہ-رضی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org