QR CodeQR Code

دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کی خصوصی گفتگو

23 Oct 2021 22:12

پاکستان کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اور دفاعی تجزیہ کار نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے سعودیہ اور ایران سے تعلقات اچھے ہوںگے تو دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ گذشتہ سال قاسم سلیمانی کو شہید کر دیا گیا تھا، وہ ایران اور سعودیہ تعلقات میں بہتری کیلئے کردار ادا کر رہے تھے۔ انکا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ امریکہ نے افغانستان میں داعش کو داخل کیا۔ افغانستان کی بدامنی میں امریکہ ملوث ہے۔ افغانستان کی نئی حکومت کو کامیاب نہ ہونے دینا ایک منصوبہ کا حصہ ہے۔ انہوں نے پاکستان کے حالیہ معاشی حالات کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی فیصلہ سازی کی قوت بہت کمزور ہے، اسی باعث مسائل کا سامنا ہے۔


ایران کے چیف آف جنرل سٹاف اور پارلیمانی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کو خطہ کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم دورہ قرار دیا گیا ہے۔ حالیہ دورہ کو جہاں پاکستان کے دانشور اور بین الاقوامی امور کے ماہرین خوش آئند قرار دے رہے ہیں، وہاں ایرانی خبر رساں اداروں نے بھی ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کے دورہ پاکستان کو دو اہم مسلم مسالک کے درمیان رفاحی اور دفاعی معاملات میں نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل غلام مصطفیٰ، آرمی کے تھری سٹار جنرل کے ساتھ ساتھ سیاسی و دفاعی تجزیہ نگار بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز نے جنرل (ر) غلام مصطفیٰ سے پاک ایران تعلقات، افغانستان میں شیعہ ہزارہ پر حملوں کی وجوہات اور پاکستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں اہم اور مفصل گفتگو کی، جو قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 


خبر کا کوڈ: 960187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/960187/دفاعی-تجزیہ-نگار-لیفٹیننٹ-جنرل-ر-غلام-مصطفی-کی-خصوصی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org