QR CodeQR Code

ہفتہ وحدت کی مناسبت سے آغا سید محمد ہادی موسوی کا خصوصی انٹرویو

24 Oct 2021 13:15

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ و آیت اللہ یوسف میموریل ٹرسٹ کے سرپرست کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ وحدت امت کو لیکر ملت اسلامیہ کی مشترکہ کاوشیں خوش آئند ہیں، آنے والے دنوں میں اتحاد کی یہ پیشرفت انتشاری قوتوں کے منصوبوں پر بھاری پڑیگی۔


مولانا آغا سید محمد ہادی موسوی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام سے ہے۔ قم المقدس میں 15 سال تحصیل علوم دینی سے فراغت کے بعد سرزمین کشمیر پر قدم رکھا، تقریباً گیارہ سال سے وادی کشمیر میں ہی دینی فرائض انجام دے رہے ہیں، مولانا سید محمد ہادی موسوی جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ایک دینی و سماجی ادارے آیت اللہ یوسف میموریل ٹرسٹ کی سرپرستی بھی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا آغا سید محمد ہادی سے ایک نشست کے دوران "ہفتہ وحدت" کی مناسبت پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان بلا تفریق مسلک و مکتب امام خمینی (رہ) کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ہفتہ وحدت کا اہتمام کر رہے ہیں۔

آغا سید محمد ہادی موسوی نے کہا کہ وحدت امت کو لیکر ملت اسلامیہ کی مشترکہ کاوشیں خوش آئند ہیں، آنے والے دنوں میں اتحاد کی یہ پیشرفت انتشاری قوتوں کے منصوبوں پر بھاری پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کے درمیان پیامبر اکرم (ص) کی ذات مبارک تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد کا مرکز و محور ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)

https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 960259

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/960259/ہفتہ-وحدت-کی-مناسبت-سے-ا-غا-سید-محمد-ہادی-موسوی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org