0
Sunday 24 Oct 2021 20:10

ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں ایرانی طرز حکومت کو اپنایا جائے، مولانا عبد السمیع

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلستان کے امیر مولانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ ایران میں جو طرز حکومت ہے، اسی کو افغانستان میں اپنایا جائے، یہ بھی خواہش ہے کہ پاکستان میں ترکی طرز کا انقلاب اور تبدیلی لائی جائے۔ گلگت میں جشن میلاد مصطفیٰ (ص) و امام جعفر صادقؑ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ میلاد کانفرنس میں ہم نے جائزہ لینا ہے کہ کیا ہمارا اخلاق نبی (ص) کے اخلاق سے میل کھاتا ہے، اگر ہمارا اخلاق درست ہے تو شکر کرنا چاہیئے، نہیں ہے تو فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ میلاد مناتے ہوئے ہم یہ بھی عہد کریں کہ ہم بداخلاقی اور جھوٹ بولنا چھوڑ دینگے، ناپ تول میں کمی نہیں کرینگے، نفرتوں کو ختم کرینگے، محبتوں کو پروان چڑھائیں گے، تفرقے میں نہیں ڈالیں گے، جوڑنے کی کوشش کرینگے، توڑنے کی نہیں۔ ہمارے نبی (ص) جوڑنے کیلئے آئے، توڑنے کیلئے نہیں۔ ہم نے تفرقوں میں ڈالنے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے، ہم اس بات کا بھی عہد کریں کہ پانچ وقت کی نماز پڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جس کلام کے ذریعے بنی نوع انسان کی تربیت کی، وہ قرآن مجید ہے۔

امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن عملی کتاب ہے، جس قرآن کو پڑھ کر اہل ایران نے انقلاب برپا کیا اور اسی قرآن کے متبعین نے افغانستان میں ستائیس ممالک کو شکست دی۔ ہم توحید کے متوالے ہیں، کیا ہم پاکستان میں ترکی طرز کا انقلاب نہیں لا سکتے؟ ہم یہ کرسکتے ہیں، ہماری جدوجہد کی سمت درست ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میلاد بھی مناتے ہیں، محرم بھی، روزے بھی رکھتے ہیں، نماز بھی پڑھتے ہیں، لیکن جب ووٹ کا وقت آتا ہے تو سکیولر جماعتوں کو دے دیتے ہیں۔ یزید کے نظام پر خوش ہیں، حسین کی بھی بات کرتے ہیں، یہ ہماری زندگی میں کھلا تضاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایران میں جو طرز حکومت ہے، اسی کو افغانستان میں بھی اپنایا جائے، سب کو ملا کر چلایا جائے۔ ہماری یہ بھی خواہش ہے کہ ہم ایک امت بن کر پاکستان میں ترکی طرز پر انقلاب اور تبدیلی لائیں۔ یہ ہماری خواہش ہے، جس کیلئے ہم نے اپنی پوری زندگی وقف کی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 960308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش