0
Monday 25 Oct 2021 11:54

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ابو الخیر محمد زبیر شیخ الحدیث، رکن اسلامی جامعہ مجددیہ اور صدر جمعیت علماء پاکستان ہیں اور چند ماہ قبل ہی ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر منتخب ہوئے۔ اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو میں صاحبزداہ ابو الخیر محمد زبیر نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی ضرورت و اہمیت کے تناظر میں اپنا موقف بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی نصاب میں اتحاد بین المسلمین کا مضمون شامل کرے، تاکہ ملک میں اتحاد کو فروغ ملے۔ اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک کو جتنی اتحاد کی ضرورت آج ہے، اس سے پہلے نہیں تھی، دشمنِ اسلام مسلمانوں کو لڑوانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے عملی اقدامات میں اتحاد بین المسلمین کانفرنسز اتحاد امت کے تناظر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اتحاد کو مزید فروغ دینا ہے تو ہر مکتب فکر کے علمائے کرام کو اپنی اپنی محافل میں بھی اتحاد امت کی بات کرنا ہوگی۔

بدقسمتی سے ہم اپنے کسی قسم کے پروگراموں میں اتحاد کی بات نہیں کرتے اور اگر ہماری محافل میں کوئی اتحاد کے خلاف بات کرتا ہے تو اسکو روکنا بھی ہماری ذمہ داری ہونی چاہیئے۔ اب ملک کی ایسی فضا بن رہی ہے کہ علماء اتحاد کی بات کرتے ہیں۔ اگر علماء نے اپنی محافل میں اتحاد کا پیغام دیا تو ملک میں اتحاد کا نور پھیلے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مدارس کے نصاب میں اتحاد بین المسلمین کا درس نہ ہونا افسوس ناک ہے، یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اتحاد کے فروغ کیلئے مدارس کے نصاب میں اس کو شامل کرے۔ حکومت نے ایک قومی نصاب بنانے کا دعویٰ کیا ہے تو اب یہ لازم ہے کہ نصاب میں ایک مضمون اتحاد بین المسلمین رکھا جائے، تاکہ اتحاد کو فروغ ملے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 960368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش