0
Tuesday 26 Oct 2021 00:04

کوئٹہ میں رحمت للعالمینؐ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

فاطمیہ اسلامک سینٹر کی جانب سے کوئٹہ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے رحمت للعالمینؐ ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کوئٹہ شہر میں رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دینے والے افراد کو دعوت دی گئی اور انہیں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ تقریب میں علمائے دین اور علاقے کے دیگر معززین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جنہوں نے اپنی شرکت یقینی بنائی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد متعدد نعت خوانوں نے نعت خوانی اور منقبت خوانی کی۔ اس موقع پر فاطمیہ اسلامک سینٹر کے سربراہ علامہ علی حسنین حسینی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ کی تقریب کے مقاصد اور اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے رضاکارانہ سرگرمیوں سے معاشرے پر پڑنے والے مثبت اثرات پر بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) نے ساری زندگی انسانیت کی فلاح اور بہتری کیلئے کام کیا، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کی راہ پر چلیں۔ انہوں نے اس موقع پر آخری نبی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کی ولادت باسعادت کی مبارکباد بھی پیش کی۔

بعدازاں ایوارڈز حاصل کرنے والے افراد کو رحمت للعالمینؐ ایوارڈز پیش کئے گئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد میں انفرادی سطح پر اپنی خدمات انجام دینے والے افراد اور مختلف ادارے شامل تھے، جو رضاکارانہ سرگرمیاں سرانجام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے افراد کو بھی رحمت للعالمینؐ ایوارڈز پیش کئے گئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ آخر میں علامہ علی حسنین حسینی نے محفل کے مہمانان خصوصی علامہ محمد کاظم بہجتی، علامہ عارف حیدر، حاجی سجاد علی اور علامہ ڈاکٹر سید احمد کاظمی کو بھی اعزازی شیلڈز پیش کیں ۔ تقریب کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) کے ساتھ ہوا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 960449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش