QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں "اتحاد امت رضایتِ محمد (ص)" کانفرنس کا انعقاد

26 Oct 2021 15:01

اسلام ٹائمز: جامعہ علمیہ امام رضا (ع) سرینگر کے زیر اہتمام میلاد النبی (ص) کے حوالے سے ایک روزہ وحدت کانفرنس بعنوان "اتحاد امت رضایت محمد (ص)" منعقد ہوئی۔


رپورٹ: جاوید عباس رضوی

مقبوضہ کشمیر کے گنڈ حسی بٹ سرینگر میں جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کے زیر اہتمام میلاد النبی (ص) کے حوالے سے ایک وحدت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا عنوان "اتحاد امت رَضَایتِ محمد (ص)" قرار دیا گیا تھا۔ کانفرنس میں شیعہ و سنی علماء کرام نے شرکت کی اور وحدت اسلامی پر زور دیا۔ کانفرنس کا آغاز ولات علی فاطمی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ مولانا سید بلال احمد کرمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں مسلمانوں کو سب سے زیادہ سیرت النبی (ص) پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور سیرت کی پیروی کا پہلا قدم مسلمانوں کا باہمی اتحاد و ہمدلی ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال (رہ) کے متعدد شعر پڑھ کر اتحاد اسلامی کی اہمیت و افادیت اجاگر کی۔

اس کے علاوہ مولانا آغا سید مجتبٰی موسوی، مولانا مسرور عباس انصاری، مولانا مفتی اعجاز الحق، مولانا آغا سید ہادی موسوی، مولانا آغا سید محمد باقر رضوی وغیرہ نے تفصیلی خطاب کیا جبکہ مولانا مظفر شاکری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس دوران نعت خواں حضرات میر شبیر احمد، ناصر علمدار، شبیر احمد اور محمدیون گروپ نے میلاد النبی (ص) کے حوالے سے منظوم نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔ کانفرنس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 960548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/960548/مقبوضہ-کشمیر-میں-اتحاد-امت-رضایت-محمد-ص-کانفرنس-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org