1
0
Thursday 28 Oct 2021 18:10

علامہ محمد افضل حیدری کا اسلام ٹائمز سے خصوصی ویڈیو انٹرویو

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: تصور حسین شہزاد

علامہ محمد افضل حیدری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل، لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ المنتظر کے مہتمم اعلیٰ، سینیئر استاد اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے رکن ہیں۔ شعلہ بیاں مقرر، ممتاز عالم دین ہیں۔ ملی و قومی معاملات میں علامہ محمد افضل حیدری کا کردار نمایاں ہے۔ بالخصوص وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کیلئے ان کی خدمات نمایاں رہی ہیں۔ اس وقت بھی وہ وفاق کے اہم امور میں نمایاں معاونین میں شمار ہوتے ہیں۔ تدریسی امور پر بھی ان کی گرفت مضبوط ہے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے لاہور میں ان کیساتھ نئے دینی وفاق المدارس کے قیام، یکساں قومی نصاب، دینی مدارس کے نصاب سمیت اہم امور پر گفتگو کی جو اپنے قارئین و ناظرین کیلئے پیش کی جارہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
فوٹو گرافر کا نام : تصور حسین شہزاد
خبر کا کوڈ : 960796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

عبداللہ
Iran, Islamic Republic of
سلام
ماشاء اللہ مولانا صاحب کی بہت اچھی گفتگو تھی، ان کے تعلیمی معیار کے مطابق۔ ایک بات جو آقا صاحب نے کی، ایک بچہ اسلام آباد میں بیٹھ کر یہ بات کر رہا نصاب کے بارے میں تو آقا وہ بچہ پاکستان سے ایم اے کرکے پھر ایران کے شہر قم میں دینی تعلیمی کے ساتھ ساتھ تہران یونیورسٹی سے پڑھ کر گیا ہے، اس لیے وہ آپ کے لیول سے اوپر کی بات کرتا ہے۔ آپ نے خود اپنی تعلیمی قابلیت بتا دی۔ گفتگو کے دوران کے آپ کو انگلش میں لکھا لیٹر پڑھنے میں مشکل پیش آئی تو آپ نے کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ ٹھیک ہے، آپ بزرگ ہیں، اس لیے ضروری نہیں کہ آپ کا تعلیمی معیار بھی حکومتی اداروں کو جواب دینے والا ہو، اس کے لیے پڑھے لکھے شخص کی ضرورت ہے، ہر دو طرف سے دینی اور دنیاوی۔ اس لیے مہربانی فرمائِیں اپنی نسلوں اور خانوادوں کے علاوہ قوم کے دوسرے پڑھے لکھے افراد کو بھی آگے آنے دیں، ان کے راستے کی رکاوٹ نہ بنیں۔ شکریہ
ہماری پیشکش