QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین کا خصوصی انٹرویو

3 Nov 2021 00:29

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں اتحاد بین المسلمین کے ساتھ ساتھ اتحاد بین المومنین وقت کی اہم ضرورت ہے، جب تک ہم متحد نہیں ہوں گے، ملت تشیع پاکستان مسائل سے چھٹکارا نہیں پاسکتے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پچاسواں کنونشن ملت تشیع پاکستان اور آئی ایس او پاکستان کیلئے ایک بڑی طاقت کا مظہر ثابت ہوگا، ماضی کے تناظر میں آئندہ پچاس سال کی حکمت عملی بھی بیان کی جائے گی۔


امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی کا تعلق گلگت کے علاقے نگر سے ہے۔ عارف حسین الجانی قراقرم یونیورسٹی گلگت سے بی ایس آر میں گولڈ میڈلسٹ ہیں۔ آئی ایس او میں اس سے پہلے ڈویژنل صدر گلگت اور مرکزی سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔ حالات حاضرہ پر مضبوط گرفت رکھتے ہیں اور میڈیا امور کے ماہر ہیں۔ بطور مرکزی جنرل سیکرٹری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جسکے باعث دو بار آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر منتخب کئے گئے۔ عارف حسین اسوقت اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بین الاقوامی تعلقات میں ایم فل کر رہے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ تین روزہ مرکزی کنونشن کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔ پچاسویں کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں کارکنان، سابقین شریک ہونگے۔ کنونشن کی تیاریوں اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی کی صدارت کا دوسرا سال مکمل ہونے پر اسلام ٹائمز نے اُن سے خصوصی گفتگو کی، جو ناظرین کیلئے پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 961693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/961693/آئی-ایس-او-پاکستان-کے-مرکزی-صدر-عارف-حسین-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org