0
Friday 5 Nov 2021 02:25

جشن آزادی گلگت بلتستان، آرٹس کونسل کراچی میں تقریب

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں گلگت بلتستان کا جشنِ آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ آرٹس کونسل کراچی اور نگر اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ تقریب میں گلگت کے ثقافتی رنگ نمایاں نظر آئے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی آزادی کا جشن منانے کے لئے آرٹس کونسل کراچی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سینئر سیاسی رہنما تاج حیدر، فاروق ستار، اشفاق منگی، شبیر قائم خانی، عباس موسوی سمیت مختلف سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مقررین نے کہا کہ گلگت کے ماحولیات کو سب سے بڑا خطرہ وہاں کے جنگلات کی کٹائی سے ہے، اس کی روک تھام ضروری ہے، ہم نے اصول، نظریوں، سوچ اور فکر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، آزادی آزادی ہوتی ہے۔ یومِ آزادی کے جشن میں ثقافتی شو کا اہتمام بھی کیا گیا۔ گلگت کی ثقافت کی عکاسی کرتے کھانوں ممتو اور شپ شورو سمیت دیگر اشیا کے اسٹالز بھی شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کی تاریخ پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 962083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش