0
Friday 19 Nov 2021 21:53

مقبوضہ کشمیر کے سماجی کارکن رؤوف الہیٰ کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںرئوف الہیٰ کا تعلق جموں و کشمیر کے سرینگر سے ہے۔ وادی کشمیر میں مختلف دینی، سماجی و فلاحی تنظیموں کیساتھ ہمکاری کے بعد 2013ء میں فلاحی ادارے ’’اتھواس گروپ آف ہیومنٹی‘‘ کی بنیاد ڈالی۔ آٹھ سال کی مدت میں کشمیر بھر میں اپنے دائرے کار کو پھیلایا اور فی الوقت دسیوں محروم و محتاج گھرانوں کی کفالت کر رہے ہیں۔ 2019ء میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد اور پھر کورونا وائرس کی وباء کے چلتے کشمیر بھر میں امدادی کارروائیاں جاری رکھیں۔ رؤوف الہیٰ نے اتھواس گروپ کے ذریعے سرینگر میں مختلف نوعیت کی منشیات مخالف مہم کو بھی متعارف کیا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں اتھواس گروپ کے آفس میں ادارے کے چیئرمین رؤوف الہیٰ سے کشمیر کے مخلتف مسائل پر گفتگو کی، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 964417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش