QR CodeQR Code

حافظ سعد رضوی کا رہائی کے بعد پہلا خطاب (ویڈیو رپورٹ)

19 Nov 2021 21:49

لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں سربراہ ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ وہ جو گولیوں اور شیلوں کے درمیان جھنڈا لئے کھڑا تھا، میں نے دیکھا ہے وہ، آپ امیرالمجاہدین کے تربیت یافتہ کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر مجھے اپنا جذبہ کم معلوم ہوا، میں زخمیوں کے پاس گیا، کسی کی آنکھ نہیں، کسی کی ٹانگ نہیں، گردن پر گولیاں لیکن وہ ناموس رسالت کیلئے پھر تیار تھے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے رہائی کے بعد مسجد رحمت اللعالمین میں پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس تو وہ الفاظ نہیں کہ کارکنان کو کس نام سے بلاؤں، معزز سامعین اب بات بہت آگے نکل چکی ہے، میں تو جب جیل گیا، تب تحریک لبیک تھی، اب باہر آیا ہوں تب بھی تحریک لبیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقے لاحقے تحریک کیساتھ لگانے کی کوشش ہوئی، وہ سب آپ نے ہٹوائے، آپ لبیک والوں کیلئے ہی اقبال کا وہ شعر اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی، آتی ہو جس رزق سے پرواز میں کوتاہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو گولیوں اور شیلوں کے درمیان جھنڈا لئے کھڑا تھا، میں نے دیکھا ہے وہ، آپ امیرالمجاہدین کے تربیت یافتہ کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر مجھے اپنا جذبہ کم معلوم ہوا، میں زخمیوں کے پاس گیا، کسی کی آنکھ نہیں، کسی کی ٹانگ نہیں، گردن پر گولیاں لیکن وہ ناموس رسالت کیلئے پھر تیار تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 964429

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/964429/حافظ-سعد-رضوی-کا-رہائی-کے-بعد-پہلا-خطاب-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org