0
Friday 19 Nov 2021 21:49

حافظ سعد رضوی کا رہائی کے بعد پہلا خطاب (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے رہائی کے بعد مسجد رحمت اللعالمین میں پہلا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس تو وہ الفاظ نہیں کہ کارکنان کو کس نام سے بلاؤں، معزز سامعین اب بات بہت آگے نکل چکی ہے، میں تو جب جیل گیا، تب تحریک لبیک تھی، اب باہر آیا ہوں تب بھی تحریک لبیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقے لاحقے تحریک کیساتھ لگانے کی کوشش ہوئی، وہ سب آپ نے ہٹوائے، آپ لبیک والوں کیلئے ہی اقبال کا وہ شعر اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی، آتی ہو جس رزق سے پرواز میں کوتاہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو گولیوں اور شیلوں کے درمیان جھنڈا لئے کھڑا تھا، میں نے دیکھا ہے وہ، آپ امیرالمجاہدین کے تربیت یافتہ کارکنوں کا جذبہ دیکھ کر مجھے اپنا جذبہ کم معلوم ہوا، میں زخمیوں کے پاس گیا، کسی کی آنکھ نہیں، کسی کی ٹانگ نہیں، گردن پر گولیاں لیکن وہ ناموس رسالت کیلئے پھر تیار تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 964429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش