QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی انٹرویو

21 Nov 2021 11:31

اپنے خصوصی انٹرویو میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذاکراتی عمل کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہنا چاہیئے، چھپ چھپا کر کوئی مذاکرات نہیں ہوتے، سندھ اسمبلی میں پاس ہونیوالی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات پر شہداء کے اہل خانہ کو بھی اعتراض ہے۔


علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعہ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ تکفیریت کیخلاف بھی جدوجہد کی۔ اسلام ٹائمز نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم سے ایک خصوصی ویڈیو انٹرویو کیا ہے، جس میں حالیہ آصف علی زرداری اور زلفی بخاری سے ہونیوالی ملاقاتوں اور سیاسی صورتحال پر سوالات کیے گئے ہیں، جو قارئین دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 964673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/964673/ایم-ڈبلیو-پاکستان-کے-سربراہ-علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org