QR CodeQR Code

فاررق شاہ رینزو کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی ویڈیو انٹرویو

25 Nov 2021 21:22

کشمیر سوسائٹی کے چیئرمین کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ آج کل ہر چہار سو فتوے بازی کا بازار گرم ہے جبکہ فتوے صرف امام دے سکتے ہیں، ہر کوئی فتوٰی نہیں دے سکتا ہے۔


فاروق شاہ رینزو کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر سے ہے۔ فاروق شاہ کشمیر میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ وہ کشمیر میں صوفیاء کرام کے مشن کو آگے بڑھانے اور اس مشن کو گھر گھر پہنچانے میں مصروف ہیں۔ وہ نہ صرف مسلمانوں کے درمیان باہمی اتحاد بلکہ دیگر مذاہب کیساتھ بھی انسانی بنیادوں پر تعلقات استوار کرنے کے حق میں ہیں۔ اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی بات چیت میں فاروق شاہ رینزو کا کہنا تھا کہ ہم نے جاہل افراد کو منبروں پر بٹھایا، اسکا نتیجہ یہ ہوا کہ دین قائم ہونے کے برعکس فرقے قائم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری مساجد باطل کیلئے ووٹ بنک کی حیثیت رکھنے لگی ہیں، باطل قوتوں کو ان مساجد سے اب ووٹ ملتے ہیں۔ فاروق شاہ نے کہا کہ موجودہ خون خرابے کی اسلام نے ہرگز اجازت نہیں دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کل ہر چہار سو فتوے بازی کا بازار گرم ہے جبکہ فتوے صرف امام دے سکتے ہیں، ہر کوئی فتوٰی نہیں دے سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے کشمیر سوسائٹی کے چیئرمین فاروق شاہ رینزو سے مخلتف مسائل پر گفتگو کی، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 965078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/965078/فاررق-شاہ-رینزو-کا-اسلام-ٹائمز-کیساتھ-خصوصی-ویڈیو-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org